بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلئے اسمارٹ چوپیسٹک

جاپانی  محققین ایسی اسمارٹ چوپیسٹک تخلیق کرنے میں مصروف ہیں جو کھانے کی اشیا کے ذائقے اور لذت میں مزید اضافہ کرسکے گی۔

میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیٹا اس حوالے سے الیکٹریکل اسٹیمولیشن یعنی حرکی طور پر اسمارٹ چوپیسٹک کو مزید کارآمد بنانے کے لیے تحقیق کررہے ہیں۔

تاکہ اسے اس طرح تبدیل کیا جائے کہ یہ سالوں تک لوگوں کو کھانے کی لذت میں اضافہ فراہم کرسکے۔ 2016 میں انہوں نے اپنے ساتھی محقق ہیرومی ناکامورا کے ساتھ ملکر ایک ایسا ہی کام کیا تھا جو کہ بین الاقوامی خبروں کی شہ سرخی بن گیا تھا۔

دراصل ان دونوں نے ایک ایسا انقلابی الیکٹرک فورک تیار کیا تھا جو کہ کھانوں کے ذائقے کو اصل نمکیات (سالٹ) سے زیادہ کردیتا ہے، جبکہ گزشتہ برس بھی انہوں نے کافی توجہ اپنے ٹیسٹ دی ٹی وی پروجیکٹ کے ذریعے حاصل کی۔

 اب وہ اپنی حالیہ ایجاد پر کام کررہے ہیں جس میں ایک اسمارٹ چوپیسٹک کی ایک جوڑی کو حرکی طور پر استعمال کرکے کھانوں کی لذت میں اضافہ کیا جاسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.