بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلی کاپٹر کے سفر پر 98 کروڑ کے خرچ کا حساب لیں گے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے سفر پر 98 کروڑ کے اخراجات اور توشہ خانہ کے 120 تحفوں کا قانون کے مطابق حساب لیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ  بلاول نواز ملاقات میں نئے انتخابات کی بھی بات ہوئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ایوانِ وزیراعظم تک کے سفر پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے موجودہ حکومت نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے فی گھنٹہ کمرشل اخراجات لگانا حماقت اور بیوقوفانہ حرکت ہے، اپنی رسیدیں سارے ٹبر کو آج تک نہیں مل پا رہیں۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

ان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔

ان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.