بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید نوکری ختم ہونے پر پاگل پن کا شکار ہوگئے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید نوکری ختم ہونے پر پاگل پن کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور اس کے کپتان کے کرتوت ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہوجائیگی، سابق وفاقی وزیر

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوٹائے اعظم کی سیاست دفن ہوچکی ہے، نااہل شخص کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بکواس کرکے شیدا ٹلی اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بداخلاقی اور بدتہذیبی سے شیخ رشید کے حسب نصب کا پتہ چلتا ہے، ان کی خاندانی تربیت گالم گلوچ ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی جلسے کے دوران شیخ رشید نے کہا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.