بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچی آبادی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ حکومت کچی آبادی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہتی ہے۔

ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادی کے رہائشیوں کو بھی دیئے جائیں گے۔

سندھ کابینہ نے لاڑکانہ میں واقع غریب و مکاں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی ہے، یہ مالکانہ حقوق مفت میں دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کالونی شہید بھٹو نے 1976ء میں قائم کی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.