بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر عارف علوی، ملکہ برطانیہ کی جلد کورونا سے صحتیابی کیلئے دعاگو

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ دوئم کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ملکہ برطانیہ کے لیے ایک خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’وہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ملکہ برطانیہ کی کووڈ سے جلد اور مکمل صحت یابی کےخواہش مند ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوئم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اُن میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

بکنگھم پیلس نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے۔

تاہم، شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ ملکہ برطانیہ اپنے ہلکے پھلکے فرائض اس ہفتے ونڈسر کاسل سے جاری رکھیں گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.