بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچھ PTI ارکان سے ٹکٹس واپس لیے جانے کا امکان

اسلام آباد میں آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کچھ ارکان سے ٹکٹس واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ ٹکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جن لوگوں کے ناموں پر اعتراض آئے ہیں اجلاس میں ان پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی بورڈ کے ممبران سے اعتراضات والے ناموں پر مشاورت کریں گے، جبکہ کچھ ارکان سے ٹکٹس واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.