اسلام آباد میں آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کچھ ارکان سے ٹکٹس واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ ٹکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جن لوگوں کے ناموں پر اعتراض آئے ہیں اجلاس میں ان پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی بورڈ کے ممبران سے اعتراضات والے ناموں پر مشاورت کریں گے، جبکہ کچھ ارکان سے ٹکٹس واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.