مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ لوگ پارٹی کی طاقت کو نہیں سمجھتے اور دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہے اور مریم نواز نے اسی کی بات کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا صدر مضبوط ہو تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے، شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نواز شریف روح رواں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے سے خود کریں گے۔
Comments are closed.