نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اسلام آباد میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات کے دوران کپاس کے نرخ میں استحکام کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں کاشت کار کو فصل کا صحیح معاوضہ دلایا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن سے کپاس کی خریداری کے لیے وزیرِ اعظم سے درخواست کی جائے گی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے کسان کپاس کی فصل سستی بالکل نہ بیچیں، کاشتکاروں کی محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور سندھ مل کر ہر ضروری اقدام کریں گے۔
Comments are closed.