کوہ پیما شہروز کاشف اور اولمپیئن طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوگیا، فراڈی شخص نے کار گفٹ کرنے کے بہانے لاکھوں روپے اینٹھ لیے۔
شہروز کاشف کے والد کاشف سلیمان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے خود کو وفاقی وزیر کا پرسنل اسٹاف بن کر کال کی تھی۔
کاشف سلیمان نے کہا کہ کار گفٹ کے بہانے 2 لاکھ 85 ہزار روپےجمع کروانے کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں فراڈ کے خلاف درخواست دے رہا ہوں۔
اسی نوعیت کا فراڈ اولمپیئن طلحہ طالب کے ساتھ بھی ہوا ہے، طلحہ طالب سے بھی کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیےگئے۔
طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کردی ہے۔
Comments are closed.