بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہِ سلیمان: بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی

کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں اور فصلوں میں داخل ہو گیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا۔

فلڈ کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، ہرنائی میں حفاظتی بند ٹوٹنےسے پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہوگیا، لیویز فورس کے جوانوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

قطب پُل کا بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی اور بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.