بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ ہو گیا

ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ ہو گیا۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،ملک بھر میں کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا ہے کہ نیلم جہلم اور گدو سمیت کئی پاور پلانٹ بند ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائیڈل پیدوار بھی کمی کا شکار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.