بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

بلوچستان میں شدیدبارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں مرکزی شاہراہیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔

کمشنر قلات کے مطابق  سیلاب کے باعث وڈھ جھالاوان، اوتھل، بیلہ، گڈانی، زیرو پوائنٹ کے مقامات پر پل اور سڑکوں کو شدیدنقصان پہنچا  ہے۔

کان مہتر زئی میں ڈیم میں شگاف پڑگیا جبکہ پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللّٰہ، ژوب میں سات ڈیم ٹوٹ گئے۔

کمشنر قلات ڈویژن کے مطابق کوئٹہ، گوادر، مکران ڈویژن سمیت خضدار کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

کمشنر داؤد خلجی نے ہدایت کی ہے کہ اگلے24 گھنٹوں تک مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ کوئٹہ کراچی شاہراہ استعمال نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.