بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے 270 بلین ڈالرز کے نقصان پر ردِ عمل

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد ہونے والے نقصان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ہونے والے 270 ملین ڈالرز کےنقصان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹوئٹر کے ’گلو‘ کا ’ربڑ‘ ہوں۔

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی زیرِ التواء ٹوئٹر ڈیل اور اشتہارات سے آمدنی میں کمی کے باعث کمپنی کو دوسری سہ ماہی میں 270 ملین ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کمپنی کی فروخت 1.18 بلین ڈالرز تھی جس میں پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ2021ء کے مقابلے میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے 35 فیصد نقصان ہونے کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے عدالت سے اس مقدمے پر قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد ٹوئٹر کو 270 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

ٹوئٹر کے مقدمے پر ایلون مسک نے عدالت میں تحریر جواب جمع کروا تھا  جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انضمام کے مقدمے پر 2 ماہ میں عدالتی کارروائی کرنے کے لیے دائر کی گئی ٹوئٹر کی ’غیر منصفانہ درخواست‘ کو مسترد کیا جائے۔

تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 ماہ تک ٹوئٹر کا ڈیل کے معاملے کو لٹکانے کے بعد اچانک عدالت میں مقدمہ کرنا اور پھر اس پر عدالتی کارروائی کو تیز کرنے کی درخواست کرنا ٹوئٹر کی جانب سے اسپام اکاؤنٹس کے بارے میں حقیقت کو چھپانے کے لیے اپنایا گیا نیا حربہ ہے۔

مسک کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا حل تلاش کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا لہٰذا اس کیس کی سماعت اگلے سال فروری میں مقرر کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.