دنیا بھر میں کرکٹ کو جینٹل مین گیم سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ماضی میں اکثر کھلاڑیوں کے رویوں نے کئی بار ثابت کیا ہے کہ یہ واقعی جینٹل مین گیم ہے۔
اس بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے کپتان کے ساتھ رویئے نے بھی ثابت کردیا کہ کرکٹ جینٹل مین گیم ہے۔
چنئی میں بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے لمبی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل وہ شاٹ کھیل کر پیر کی تکلیف کے باعث زمین پر لیٹ گئے۔ جس کے فوراً بعد ویرات کوہلی نے انکا پیر پکڑ کر اسٹریچ کیا۔
ویرات کوہلی کے اس رویئے کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 3 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنالئے ہیں۔ کپتان جو روٹ 128 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
Comments are closed.