بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
لیویز زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔
دھماکا موٹر سائیکل کے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سےٹکرانے کے باعث ہوا ، واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں زخمی دونوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا ۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.