خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم سے مزید 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی بان ساجد کی لاش بھی مل گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی بد قسمت کشتی میں 57 مدرسے کے طالب علم سوار تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ڈوبنے سے بچ جانے والے 5 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ 29 جنوری کو پیش آیا تھا۔
کوہاٹ پولیس نے حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کیا تھا۔
ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور نیوی کے جوان، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔
Comments are closed.