صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق کشتی میں 30 افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کی گئی ہے جو 1 سے 2 گھنٹوں میں پہنچ جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.