اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

آسٹریلین اوپن ویمنز چیمپئن کا منفرد انداز میں فوٹو سیشن

بیلا روس کی آسٹریلین اوپن ویمنز چیمپئن ارینا سبا لینکا نے منفرد انداز میں فوٹو سیشن کرایا۔

گرینڈ سلم چیمپئن بننے کے اگلے روز فوٹو سیشن کی روایت ہے، ارینا سبا لینکا گزشتہ روز سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بنیں، انہوں نے ریباکینا کو شکست دی تھی۔

ارینا سبا لینکا نے روایتی فوٹو سیشن میلبرن کے دریا میں کشتی میں بھی بیٹھ کر اور دریا کے کنارے شوٹ کر وایا۔

ارینا سبا لینکا نے سپورٹ کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارینا سبالینکا نے کہا ہے کہ میلبرن میں جتنا لطف اندوز ہوئی، الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔

فائنل میں قزاقستان کی ایلینا ریباکینا کو ہرا کر ارینا سبالینکا نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔

آسٹریلین اوپن ویمنز چیمپئن ارینا سبا لینکا کا مزید کہنا ہے کہ آج میرا اور میری ٹرافی کا دن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے فوٹو سیشن کے لیے پوز کرنا اچھا لگتا ہے، خاص طور پر جب آپ گرینڈ سلم چیمپئن ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.