خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 16 سے زائد بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
فرقان اشرف کا کہنا ہے کہ 2 روز کے ریسکیو آپریشن میں 31 میتیں نکالی گئیں جبکہ 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔
واقعے سے متعلق مدرسے کے مہتمم کا کہنا ہے کہ تاندہ ڈیم میں کشتی اُلٹنے سے 50 سے زائد بچے اور ملاح ڈوب گئے تھے۔
کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.