بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے احتساب عدالت میں ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی۔

شہبازشریف کو بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی، شہباز شریف کی عمر 69 سے زائد ہے۔ انہیں جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی کی ویکسین لگائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے جیل میں شہباز شریف کو ویکسین لگوانے کی تصدیق کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.