متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوٹے اور مردم شماری کی بنیاد زبان قومیت ہے۔
حیدر آباد میں سیمینار سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ طے ہے کہ کوٹے کی بنیادی وجہ زبان قومیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ دو ہیں، ایک شہری، ایک دیہی، صوبے میں ہو رہی مردم شماری بھی زبان کی بنیاد پر جاری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ جو دو فیصد بجٹ نہیں دیتا وہ شہری سندھ کو نگلنا چاہتا ہے، ایم کیو ایم کی قیادت شہری سندھ کا مقدمہ پیش کر رہی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ یہ طے ہے کہ کوٹے کی بنیاد کی وجہ زبان قومیت ہے، مردم شماری بھی زبان پر کی جارہی ہے۔
Comments are closed.