ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

کوشش ہے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے دل میں اپنے لیے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں۔

کراچی آرٹس کونسل میں مشاعرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اردو جذبات اور دلوں میں راستہ بنانے والی زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر بنا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی مادری زبان میں تقریر کروں۔

گورنر سندھ نے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو مشاعرے میں بیٹھنے کا اہل نہیں سمجھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں تقریر لکھی گئی تو اُس میں سے اشعار کٹوا دیے تھے تاکہ کہیں غلطی نہ ہوجائے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اگر میں شاعر ہوتا تو کہتا ’کیوں دل جلا رہے ہو، معیشت کا اتنا برا حال ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.