ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

یورپین یونین کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

یورپین یونین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اس حوالے سے جاری کردہ ایک پیغام میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ یونین افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے پر حملے سے پریشان ہے۔ لیکن یہ جان کر تسلی ہوئی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ‘یورپی یونین افغانستان میں بشمول سفارتی برادری کے، تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتی ہے’۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.