بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوشش ہوتی ہے ہر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاؤں، نسیم شاہ

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاؤں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ انگلینڈ کے کسی ایک بیٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا، ہر کھلاڑی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیریز میں کوشش یہی ہوتی ہے کہ پلیئر آف دی سیریز بنوں، میرا فوکس بولنگ ہی ہے لیکن آخر میں رنز بنانا بھی آنا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد آئی ہے، دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے، ہوم گراؤنڈ پر فینز کے شور اور سپورٹ سے پلیئرز کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.