بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان 23 ستمبر کو نہ آئے تو قانونی کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن پشاور نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 23 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن پشاور نے عمران خان کو چارسدہ جلسے پر آج طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.