بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کلفٹن، ڈیفنس میں خواتین سے زیورات چھیننے کی واردارتیں

کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں چند روز کے دوران خواتین سے زیورات چھیننے کی دو واردارتیں ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز خیابان شجاعت اور خیابان مجاہد کے درمیان واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون کا بریسلیٹ کٹر سے کاٹ کر لے گئے۔

خیابان عباسی پر بھی ڈاکو خاتون کی سونے کی چوڑیاں کاٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ان وارداتوں کے الزام میں چند افراد زیر حراست ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.