وسط امریکی ملک کوسٹا ریکا میں دریا میں مگر مچھ نے فٹبالر پر حملہ کر کے اس کی جان لے لی اور لاش ساتھ لے گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بعدازاں مگرمچھ کو گولیاں مار کر ہلاک کر کے فٹبالر کی لاش تحویل میں لے لی۔
رپورٹس کے مطابق 29 سالہ جیسس البرٹو لوپیز اورٹیز نامی فٹبالر نے ایک پُل سے دریا میں چھلانگ لگائی تھی جسے پانی میں مگرمچھوں کی موجودگی کی وجہ سے مچھلی پکڑنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فٹبالر نے گرم موسم میں سوئمنگ کی غرض سے دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد کئی لوگوں نے مگرمچھ کو فٹبالر کی لاش کو دانتوں سے پکڑے بھی دیکھا۔
رپورٹس کے مطابق جیسس البرٹو لوپیز اورٹیز مقامی کلب کی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کے 2 بچے ہیں جن کی عمر 3 اور 8 سال ہے۔
Comments are closed.