اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

کشمیریوں کی حمایت میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کیخلاف برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی کمیونٹی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔

لندن میں سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک احتجاجی مارچ کیا، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں بھی کمیونٹی سراپا احتجاج رہی۔

علاوہ ازیں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی ریلی نکال کر مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کا مقصد علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر جدہ میں بھی یوم استحصال کی تقاریب منعقد ہوئیں جہاں بھارتی اقدام کو کشمیریوں کے خلاف کھلی دہشت گردی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.