اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا

امریکا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ یہ گانے والا دو دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.