آکسفورڈ یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے37 فیصد مریض کسی ایک علامت کا طویل مدت تک شکار رہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ان علامات میں سانس لینے میں تکلیف، تھکن، درد اور اضطرابی کیفیت شامل ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا مریضوں میں ان میں سے کوئی ایک علامت تین یا چھ ماہ تک رہتی ہے، علامات زیادہ تر اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے کورونا مریضوں اور خواتین میں ہوتی ہیں۔
تحقیق میں ان علامات کی وجوہات، شدت اور دورانیے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
Comments are closed.