بھارتی شہر دہلی اور نوئیڈا میں چھوٹے بچو ں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے اومی کرون کے نئے ذیلی ویرینٹ ’ایکس ای‘ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق والدین مطالبہ کر رہے ہیں کہ آف لائن کلاسیں بند کر دیں اور اپنے چھوٹے بچوں کے لیے ریموٹ لرننگ موڈ پر واپس جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں 107 نئے کوویڈ کیسوں میں سے 30 فیصد سے زیادہ بچوں میں ایکس ای کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نوئیڈا کے کئی اسکولوں نے بچوں میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر کچھ دنوں کے لیے آف لائن کلاسز بند کر دی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ کورونا کاایکس ای ویرینٹ پہلے والے ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے، غیر ویکسین شدہ آبادی جو بنیادی طور پر بچوں پر مشتمل ہے کو انفیکشن سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔
بچوں میں ایکس ای ویرینٹ کی جو علامات پائی گئی ہیں ان میں بخار، ناک بہنا، گلے میں درد، جسم میں درد اور خشک کھانسی کا ہونا شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی کے لیے اپنے بچوں کو اچھی غذا فراہم کریں اور ان کی نیند کا خاص خیال رکھیں، ان طریقوں پر عمل کرنے سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور جو بچے ویکسینیشن کے اہل ہیں انہیں جلد از جلد ٹیکے لگوائے جائیں۔
Comments are closed.