بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے باعث آئی پی ایل کا آج ہونے والا میچ ملتوی

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج رات ہونے والا رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کلکلتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کچھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیگ کے ملتوی ہونے کے حوالے سے فی الوقت انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا نے جہاں دنیا کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے وہیں دنیا کی بیشتر لیگز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھی کورونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.