جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کھیلوں پر اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر جنوبی افریقا میں دسمبر میں شیڈولڈ جونیئر ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویمن جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 5 سے 16 دسمبر تک جنوبی افریقا میں ہونا تھا،جسے اب روک دیا گیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا اور بتایا کہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ کےآغاز کی جانب نہیں جارہے ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اور فلائٹ آپریشن معطلی کی وجہ سے ٹورنامنٹ فی الحال ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.