سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سی اے اے کے نئے ہدایات نامے کے مطابق سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
سی اے اے حکام کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔
سی اے اے ہدایات نامے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل 22 ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی، ان ملکوں کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی گائیڈ لائنز سے مشروط ہے۔
نئے ہدایات نامے کے مطابق سی کیٹگری کے ممالک کےمسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار ہے، اس کیٹیگری کے ملکوں سے پاکستانی پاسپورٹ اور پی او سی ہولڈرز بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔
سی اے اے حکام کے مطابق کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کردی گئی، ان ملکوں کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم نہیں۔
نئے ہدایات نامے کے مطابق کیٹیگری بی ملکوں کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔
Comments are closed.