سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، جس سے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 425 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 543 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 56 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 939 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 34 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 53 ہزار 623 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 23 ہزار 472 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 25 ہزار 215 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 899 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 62 ہزار 182 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 785 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 707 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 909 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 359 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 405 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 230 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 789 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 357 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 321 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 592 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 608 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.