بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز میں اضافہ، سول ایوی ایشن نے ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کر دی

کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں، چارٹرڈ اور نجی جہاز رکھنے والی کمپنیز سے متعلق ٹریول ایڈوائزری میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کی 3 کیٹیگریز کا فیصلہ تاحال برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہو گا، کیٹیگری بی کے مسافروں کو پاکستان سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.