کراچی: سندھ میں پیر سے کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورسز کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پابندیوں سے متعلق فیصلے بھی کیے گئے۔
کورونا ٹاسک فورسز نے طے کیا ہے کہ پیر سے سندھ بھر میں شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ جمعہ اور اتوار کو محفوظ دن قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند رکھی جائیں گی۔
ریسٹورنٹس میں پیر سے انڈور اور آؤٹ ڈور پر پابندی ہوگی، صرف ٹیک اوور کی اجازت ہوگی۔ پیر سے شادی ہالز بند اور دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ٹاسک فورسز نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔ تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
Comments are closed.