معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوروناکی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک لگانا انتہائی ضروری ہے، احتیاط کا راستہ کورونا کی چوتھی لہر سےمحفوظ رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بےاحتیاطی اور ایس او پیزکی خلاف ورزی سے کیس پھر سے بڑھیں گے، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پابندیوں سے بچنےکیلئے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔
Comments are closed.