بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا پھیلاؤ، عبادت گاہوں کےلیے ضروری اقدامات کافیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے  کو ترجیح دینے کا کہا گیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.