بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے واضح بیان دے دیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز بڑھنے پر اسکول بند کرنے کے معاملے پر واضح بیان دے دیا ۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت اسکول بند نہیں کررہے، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

خیال رہے کہ اسکولوں کی بندش کے حوالے سے این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

ایس او پیز پر پر عمل نہ کرنیوالی درسگاہوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسلام آباد میں 7روز آن لائن کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.