بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیٹی بندر: تیز ہوا سے 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

فشر فوک فورم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں 3 کشتیاں الٹ کر ڈوب گئیں۔

ترجمان فشر فوک فورم نے بتایا ہے کہ ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر کیٹی بندر پہنچ گئے جبکہ دوسری کشتی کے 20 اور تیسری کشتی کے 18 ماہی لاپتہ ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی ہے، ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید سردی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کا جھکڑ ایک اور شخص کی جان لے گیا جس کے بعد شہر میں ان تیز جھکڑوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

ادھر میرین سیکیورٹی کے مطابق کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں ایک کشتی الٹی تھی، جس میں 16افراد سوار تھے، جن میں سے 4 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

میرین سیکیورٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث یہ کشتی الٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.