پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد احمد نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
آسٹریلین کھلاڑی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے بتایا کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
فواد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں اور اسکواڈ ممبران کے فوری کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے میچ کی تاخیر کا اعلان کیا، بعد ازاں میچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
Comments are closed.