بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین کے بعد اب بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوانا ہوگی

اسلام آباد: حکومت نے یکم دسمبر سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،  کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمرکے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائےگی۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پہلے فیز میں کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی فیصلہ کیا ہے، بوسٹرڈوز کیلیے ویکسین کا انتخاب لگوانے والے کی صوابدید پر ہوگی۔

خیال رہے کہ دنیابھر میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم اومی کورون وائرس کے پھیلنے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا ہے، جس طرح ہر فرد کو زبردستی کورونا ویکسین لگائی گئی ہے ، اسی طرح بوسٹر ڈوز بھی لگائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.