بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج پشاور میں ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یومِ تاسیس کا جلسہ آج پشاور میں ہوگا، جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ کبوتر چوک میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جلسے کے لیے 55 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکمران ملک اور غریب عوام کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔

پشاور میں جیالوں نے آج جلسے کی تیاری کے سلسلے میں ریلی بھی نکالی اور نعرے بازی کی۔

دوسری جانب پولیس نے یوم تاسیس کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، پلان کے مطابق پی پی یوم یاسیس جلسے کے موقع پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار متبادل روٹس پر تعینات رہیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ، کبوتر چوک کی جانب غیرضروری سفر اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.