بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے پر رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کا انسٹا اکاؤنٹ بلاک

کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سابق امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کے مالک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔

ماحولیاتی کارکن اور سابق امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ بیس بال کے لیجنڈ ہانک آرون کی موت کورونا وائرس ویکسین کی وجہ سے واقع ہوئی۔

اس سے قبل بھی رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات شائع کی تھیں۔

دوسری جانب فیس بک نے کورونا وائرس ویکسین کی غلط اطلاع پھیلانے کے لئے متعدد دوسرے اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار 282 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 79 ہزار 806 ہو گئیں۔

لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گيا۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے

یورپی معیشت اس سال 3.7% جبکہ 2022 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی یورپین کمیشن نے برائے موسم سرما، 2021 کیلئے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کی۔

ڈیمو کریٹس نے ارکان کو امریکی کانگریس پر حملے کے وقت مظاہرین کی پولیس سے مار پیٹ، مائیک پنس اور میٹ رومنی کے مظاہرین سے بال بال بچنے کی وڈیوز بھی دکھائی گئیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج 11 فروری کو شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت کے موقع پر برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو باقاعدہ بنایا جائے۔

برطانیہ شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے بریمر میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 22.9 ریکارڈ کیا گیا۔

امریکا نے میانمار میں گز شتہ ہفتے فوجی بغاوت میں شامل فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں لداخ کی صورتحال پر بیان دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کشمیری کو شہید کردیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔

حماس اور فتح کے درمیان 2006ء کے بعد فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے شیڈول اور طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.