چیئرمین علماء کونسل، صدر دارالافتاء پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔
ایک بیان میں حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ مفتی اعظم سعودی عرب، مفتی اعظم متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور جامعۃ الازہر نے بھی روزے کی حالت میں ویکسین لگوانے کو جائز قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے، کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے اور اسلام بھی وبا کے دنوں میں احتیاط کا حکم دیتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments are closed.