بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگانے پر ہیلتھ آفیسر عہدے سے فارغ

کراچی میں کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگانے کے معاملے پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلا قریشی کو عہدے سے ہٹادیا۔

وزیرِ صحت نے  ای او سی کے کو آرڈییٹر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی ویکسین آڈٹ کمیٹی قائم کردی۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، سربراہ ای پی آئی ڈاکٹر اکرم سلطان اور ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر عباسی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو تمام ویکسینیشن سینٹرز کے دوروں کی ہدایت کردی گئی۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ  فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کو ویکسین نہ لگے، جبکہ کمیٹی ہفتہ وار اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.