بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین بچوں کو دینے پر غور ہو رہا ہے، سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز بچوں پر نہیں ہوئے، مستقبل میں کورونا ویکسین بچوں کو دینے پر غور ہو رہا ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین منگوانے کے لیے فیسی لیٹیٹ کیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر محدود تعداد میں ہی ویکسین منگوا سکتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ کل مزید 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزز آجائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا انحصار پرائیویٹ سیکٹر پر نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.