بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین آج صوبوں کو پہنچا دی جائے گی، حکام

چین سے آنے والی ویکسین آج شام تک صوبوں کو پہنچا دی جائے گی، حکام کا کہنا ہے کہ بدھ سے شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کا آغاز ہو گا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ فرنٹ لائن ورکرز کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسن لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اس کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا، ہر ویکسین کے مختلف سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں، اس ویکسین کے بھی سائیڈ ایفکٹس ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.